Saturday November 30, 2024

پاک فوج کا ترجمان ہونے پر فخر ہے۔۔ابھی ملاقاتوں کا ذکر کیا ہے،ٹیلیفون ڈیٹا آؤٹ کیا تو قیامت آجائے گی،شیخ رشید

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں مودی یا را کا ایجنٹ نہیں ، فوج کا ترجمان ہونے پر فخر ہے، ابھی ملاقاتوں کا ذکرکیا، ٹیلیفون ڈیٹا آؤٹ کیا توقیامت آجائے گی، میں مودی یا را کا ایجنٹ نہیں فوج کا ترجمان ہونے پر فخر ہے، یہ تو قمر جاوید باجوہ ہے، میں چاہوں تو مشرف کا ڈیٹابھی کھول سکتا ہوں، میرے حلقے میں جی ایچ کیو، 10کور ، ایئرفورس ہیڈکوارٹر ، 12عسکریاں ہیں، سب کہتے ہم پاکستان کی خاطرنالے بھی صاف کرتے ہیں۔ انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث ریلوے کے معاشی حالات خراب ہوئے، 6ارب خسارہ کم کیا تھا، لیکن اس بار واپس ہوجائے گا۔ میں نے جوانی میں پانچ دس لاکھ پودے لگائے ہیں، عمران خان کرپشن کو اکھاڑنے کیلئے ایک درخت لگا رہا ہے۔

آج کل بڑا شور ہے، عمر کے اس حصے میں جھوٹ نہیں بولتا، ابھی تو میں نے ملاقاتوں کا ذکر کیا ہے، اگر ٹیلیفون ڈیٹا آؤٹ کردیاتو اس ملک میں قیامت آجائے گی ۔ ہر آدمی کہہ رہا ہے کہ کیا برائی ہے؟ اپنی فوج سے ملنا اعزاز کی بات ہے۔ مجھے تو خوشی ہے، آپ ملتے ہیں، بعض اوقات ایسا ہوتا ہے میں باہر انتظار کرتا ہوں، آپ کی میٹنگ لمبی ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مجھ سے ناراض ہوتے ہیں، کہ میں مہنگائی پر بات کرتا ہوں، مہنگائی ہے تو میں کیوں جھوٹ بولوں؟ زندہ رہا تو ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار دوں گا۔ مریم نواز نے پہلے بھی نواز شریف کو مروایا ہے، آئندہ بھی وہی مروائے گی۔ نوازشریف نے جندال، مودی اور را کی تقریر کی ہے۔جب پاکستان میں ہوتے ہیں تو ضیاء الحق کے جوتوں میں جوان ہوتے ہیں، جب میں یہ بات کرتا ہوں تو لوگ خفا ہوتے ہیں۔میں چیلنج کرتا ہوں کوئی سیاست دان بتائے جو جی ایچ کیو کے گیٹ 4کی پیداوار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ یہ استعفے، دھرنے یا عدم اعتماد نہیں لائیں گے، اس ملک نے آگے جانا ہے، میں نے بھی دسمبر اور جنوری کی تاریخ دی ہوئی ہے۔

میں ابھی فیصل آباد سے آیا ہوں، سارے ٹیکسٹائل والے کہتے ہیں، ہمارے پاس ٹائم ہی نہیں ہے۔فوج کی محنت اور عمران خان کے اسمارٹ لاک ڈاؤن نے کورونا سے بچایا، دنیا کہتی ہے کہ پاکستان نے بہترین انداز میں کورونا کو ڈیل کیا ہے۔فوج کا کیا مسئلہ ہے؟ فوج کا یہ مسئلہ ہے کہ وہ بھاشا ڈیم ، نیلم جہلم، ایم ایل ون ، ٹڈی دل ، سیلابوں میں کھڑی ہوتی ہے۔ میں جس حلقے سے تعلق رکھتا ہوں، وہاں جی ایچ کیو، 10کور ، ایئرفورس ہیڈکوارٹر ہے، 12عسکریاں ہیں، سب مجھے کہتے ہیں آپ ہمارے نمائندے ہیں ، ہم پاکستان کی خاطر نالے بھی صاف کررہے ہیں۔ہمارا یہ کام نہیں ہے، ہمارا کام سرحدوں کا دفاع کرنا اور جان دینا ہے۔قمر جاوید باجوہ نے کھل کرکہا کہ جو بھی سول حکومت ہوگی ہم اس کے ساتھ ہوں گے۔یہ تو قمر جاوید باجوہ ہے، میں چاہوں تو مشرف کا ڈیٹابھی کھول سکتا ہوں۔ یہ ٹی وی کی سیاست کرتے ہیں۔ٹی وی کا سب سے بڑا لیڈر میں ہوں۔ میں نے کسی پر الزام نہیں لگایا ۔ وکی لیکس سے شروع ہوئی، میں نے پاناما کا کیس کیا، جن فلیٹوں سے نوازشریف خطاب کرتے ہیں یہ قوم کا پیسا ہے، ہم نے ترقی اس لیے نہیں کی کہ غریب غریب کا دشمن ہے۔مافیا، سرمایہ کار سب ایک ہیں۔ہم عمران خان کی قیادت میں اس مافیا کو شکست دیں گے۔

FOLLOW US