Saturday May 18, 2024

طلبا و طالبات کیلئے بڑی خبر ، حکومت کا بڑا اقدام 45 لاکھ طلبا بارے بڑا فیصلہ کر لیا گیا ، عملدرآمد بھی ہو گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب حکومت نے طویل انتظار کے بعد طلبا کی پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، 45لاکھ طلبا بغیر امتحان اگلی جماعتوں میں پروموٹ کردیئے گئے۔ کورونا کے باعث تمام بورڈ امتحانات منسوخ کردیئے گئے تھے، نویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے 45 لاکھ طلبا کو اگلی جماعتوں میں بغیر امتحان ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق نویں اور گیارہویں کے طلبا 2021 میں صرف دہم اور بارہویں کا امتحان دیں گے، امتحان میں حاصل کردہ نمبرز دگنا کردیئے جائیں گے، نویں کے فیل امتحان کے نمبرز میٹرک میں حاصل ہونیوالے تناسب سے

لگائے جائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بارہویں میں ترقی پانے والے طلبا کو گزشتہ سال گیارہویں کے نمبرز دگنا کئے جائیں گے، نمبرز بہتر بنانے کیلئے امتحان دینے والے طلبا کو پارٹ ون اور پارٹ ٹو میں سے حاصل ہونیوالے زیادہ نمبرز لگائے جائیں گے، 40 فیصد مضامین میں فیل ہونیوالے طلبا کو پاسنگ نمبرز دیئے جائیں گے، پریکٹیکل کے 50 فیصد نمبرز تمام طلبا کو یکساں جبکہ 50 فیصد تھیوری کے تناسب سے دیئے جائیں گے۔سپیشل کیٹیگری کے طلبا سے کوویڈ سپیشل امتحان لیا جائے گا، لیکن اس کیلئے طلبا کو تحریری درخواست دینا ہو گی، جو طلبا امتحان نہ دینا چاہیں انہیں 3 فیصد نمبرز اضافی دیئے جائیں گے، تمام رزلٹ کارڈز پر تحریر کیا جائے گا کہ یہ نتائج کوویڈ کے باعث خصوصی فیصلے اور حالات میں اندازہ کے طور پر جاری کیے گئے ہیں۔

FOLLOW US