Saturday May 18, 2024

یہ نام نہاد متحدہ اپوزیشن کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی کیونکہ ۔۔۔۔ مولانا سراج الحق نے پول کھول کر رکھ دیے

کراچی(ویب ڈیسک ) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اپوزیشن نے 2؍ سال موجودہ حکومت کا ساتھ دیا ، اپوزیشن کا ایجنڈا ایک نہیں ، اے پی سی کا ایجنڈا واضح ہونا چاہئے، کسی کے ذاتی ایجنڈے کیلئے استعمال نہیں ہوں گے، تمام پارٹیوں کی سوچ ہے کہ حکومت ختم ہو اور اقتدار پر قبضہ کرلیں ، اسلام آباد کی اے پی سی میں کراچی کے مسائل پر بھی بات ہو نی چاہئے تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی،

سیکریٹری کراچی عبد الوہاب، ڈپٹی سیکریٹری عبد الرزاق خان اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ معیشت کی تباہی، عوام کی بد حالی، بدترین مہنگائی، صوبوں اور شہروں میں بڑھتی ہوئی احساس محرومی موجودہ حکومت کی نا اہلی اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے ہے۔ حکومت کے 870دن نا اہلی اور ناکامی کا ثبوت ہیں اور موجودہ اپوزیشن نے ان 870دنوں میں حکومت کا ساتھ دیا ہے۔ اپوزیشن کا نظریہ، ایجنڈا اور پروگرام ایک نہیں ہے لیکن حکومت کی پالیسیوں اور غلطیوں نے اپوزیشن کو ایک کردیا ہے۔ نیب عدلیہ کے متوازی ادارہ بن گیا ہے اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بھی کہہ رہے ہیں کہ نیب اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کر رہا ہے۔ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ایف اے ٹی ایف کے دباؤ پر قانون کے ذریعے ملک اور قوم کو مستقل گروی رکھ دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت صرف کاغذوں پر ہے زمین پر کہیں نہیں ہے۔51وزراء اور مشیر خود کو وزیر اعظم کے سامنے اور وزیر اعظم خود کو عوام کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے۔ الیکشن سے قبل موجودہ انتخابی نظام کو بہتر کیا جائے۔ با اختیار الیکشن کمیشن، آزاد عدلیہ اور شفاف الیکشن کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

FOLLOW US