Thursday May 16, 2024

موسم سرما میں گیس کی بدترین قلت کا امکان ظاہر کردیا گیا موسم سرما میں250 سے 300 ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال ہوجائے گا

کراچی (ویب ڈیسک) موسم سرما میں گیس کی بدترین قلت کا امکان ظاہر کردیا گیا، ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں250 سے 300ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال ہوجائے گا، جس سے گیس کے مسائل مزید پیچیدہ ہوں گے، ابھی بھی کم گیس موصول ہونے کے باعث لو پریشرکی شکایات ہیں۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق موسم سرما میں250 سے300ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال ہونے کا امکان ہے۔ جس سے گیس صارفین متاثر ہوں گے۔ موسم سرما میں گیس کے مسائل مزید پیچیدہ ہوں گے۔ ایس ایس جی سی نے کےالیکٹرک اور دیگر اداروں کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔ مختلف گیس فیلڈز سے گیس کم موصول ہو رہی ہے۔ ایس ایس جی سی کو150ایم ایم سی ایف ڈی شارٹ فال کا سامنا ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا کہ کم گیس موصول ہونے کے باعث لو پریشرکی شکایات ہیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی سندھ نے کراچی میں بجلی اور گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کےالیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اعصاب شکن لوڈشیڈنگ کو فی الفور ختم کرے۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ کراچی میں 18 گھنٹوں پر محیط بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس کی 19 گھنٹوں پر محیط لوڈشیڈنگ نے کراچی کے عوام کی زندگیاں اجیرن کرڈالی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں سے ایورج بلنگ کی شکل میں حد سے زائد اوور بلنگ کررہی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرکے پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔ بجلی کے نرخوں میں اضافیسے کے الیکٹرک کو تقریبا 52 ارب روپے ماہانہ کی اضافی آمدن ہوگی جو کہ عوام جیب پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ وقار مہدی نے کہا ہے کہ کراچی کے اربن ایریاز میں اپارٹمنٹس جبکہ مضافات میں تنگ گھروں میں رہنے والے کروڑوں عوام گرمی و حبس کے عالم میں بجلی اور گیس کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے بلبلا اٹھے ہیں لیکن کراچھی سے منتخب ہونے والی تحریک انصاف کے صدر، وزیرآعظم اور اراکین اسمبلی کو کراچی کے عوام سے کوئی ہمدردی نہیں۔

FOLLOW US