Thursday May 16, 2024

نیٹ فلیکس پر یہ فلم لگا کر دیکھیں اور ۔۔ اے پی سی کا کیا نتیجہ نکلنے والا ہے ؟ سینئر صحافی کامران خان کا حیرت انگیز دعویٰ

لاہور (ویب ڈیسک )آج اپوزیشن جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس ہونے جارہی جس میں نوازشریف اور آصف زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے ، آل پارٹیز کانفرنس نے اس وقت سیاسی حلقوں میں بھونچا برپا کر رکھاہے لیکن سینئر صحافی کامران خان نے پاکستان کے تمام شہریوں کو اطمینان رکھنے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ کچھ نہیں ہونے والا ہے ۔سینئر صحافی کامران خان نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن حکومت مخالف لیڈر شپ ایک اجتماع کر رہی ہے ، ایک بار پھر دیکھیں گے کہ وہی گنے چنے سیاسی لو گ رائی کا پہاڑ بنانے کی کوکشش کریں گے ،

نومبر 2019 کی طرح سے حکومت کے جانے کے دن انگلیوں پر گن گن کر آپ کو بتایا جائے گا ، مگر آپ اطمینان رکھیں اور مکمل اطمینان رکھیں ، نہ جب کچھ ہوااور نہ اب کچھ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ پی ٹی آئی کسی عظیم اکثریت کے ساتھ حکومت کر رہی ہے ، آج پاکستان میں مثالی اور شاندار سول ملٹری نظام کام کر رہاہے ، اس نظام میں ملٹری لیڈر شپ ، وزیراعظم عمران خان اور ان کے ساتھ آصف زرداری ، بلاول بھٹو، دوسری جانب نوازشریف اور شہبازشریف بھی شریک ہیں ، یقین کریںاور اطمینان کی بات ہے ، یہ محض اتفاق نہیں ہے کہ نوازشریف پاکستان کے پہلے سزا یافتہ مجرم ہیں جو کہ ضمانت پر رہاہو کر آرام سے لندن میں رہ رہے ہیں ،شہبازشریف ان گنت کیسز کے باوجود کسی ذہنی یا جسمانی دقت سے دو چار نہیں ہیں ،آصف زرداری ہوں یا فریال تالپور نیب کی قید سے آزاد ہو چکے ہیں اور اپنے اپنے بنگلوں میں آرام سے رہتے ہیں ۔کامران خان کا کہناتھاکہ بلاول کو بھی جعلی بینک اکاﺅنٹ اور منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات سے آزاد کر دیا گیاہے ، یہ محض اتفاق نہیں کہ آج سینیٹ میں حکومت کی اقلیت ہے مگر اس اس اقلیت کے باوجود حکومت کا اپنا چیئرمین سینٹ وہاں پر کام کرتاہے ، نہ کبھی بجٹ کے پاس ہونے میں رتی برابر مسئلہ ہوا نہ کبھی کسی قانون سازی میں ، بالکل بے فکر ہو جائیں ، آپ اپنے کام پر توجہ دیں ،نیٹ فلیکس پر کوئی فلم لگا لیں اور انجوائے کریں ، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، آگے اچھا ہی اچھا ہے ، یہ جمہوریت کا حسن ہے اس میں جلسے بھی ہوں گے ،اے پی سی بھی ہو گی ،نعرے بھی ہوں گی، مگر آپ اطمینان رکھیں ، پاکستان مضبوط ہے اور رہے گا ۔اس سب کے باوجود احتساب کا نظام کہیں جانے والا نہیں ، اس میں قوت بڑھتی ہی جائے گی اور اس کے باوجود یہ نظام ایسے ہی چلتا رہے گا ۔

FOLLOW US