Wednesday May 8, 2024

ق لیگ بڑی سیاسی وکٹ اڑانے میں کامیاب، سابق رکن اسمبلی نے چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہیٰ کی جماعت میں شمولیت اختیار کر لی

لاہور (ویب ڈیسک) ق لیگ بڑی سیاسی وکٹ اڑانے میں کامیاب، سابق رکن اسمبلی نے چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہیٰ کی جماعت میں شمولیت اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حکمراں جماعت تحریک انصاف کی اتحادی مسلم لیگ ق نے بڑی سیاسی وکٹیں گرانا شروع کر دی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق رکن پنجاب اسمبلی رائے عثمان کھرل پاکستان مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے ہیں۔ رائے عثمان کھرل نے ق لیگ میں اپنی شمولیت کا اعلان ہفتے کے روز سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ایک ملاقات میں کیا۔

مسلم لیگ ق میں شمولیت پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے انہیں خوش آمدید کہا، رہنما ق لیگ نے اس موقع پر توقع ظاہر کی کہ رائے عثمان کھرل پارٹی کی بہتری اور بالخصوص بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پنجاب کی سیاست کے کئی اہم ناموں نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ان ناموں میں کچھ سابق اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں۔ مسلم لیگ ق کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں نامور سیاسی شخصیات مسلم لیگ ق کے قافلے میں شامل ہو رہی ہیں۔

FOLLOW US