Saturday April 20, 2024

تحریک انصاف کے سینیٹر اسلام آباد کے علاقے بنی گالا میں سرکاری اراضی پر قبضے میں ملوث نکلے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی سینیٹراورنگزیب اورکزئی کے بنی گالا میں سرکاری اراضی پر قبضے کا انکشاف کیا گیا ہے۔سی ڈی اے اورایم سی آئی نے سرکاری اراضی پرقبضے کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی جس میں پی ٹی آئی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کا بنی گالا میں سرکاری اراضی پرقبضے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی نے رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ عدالتی حکم کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرسے سرکاری اراضی واگزارکرالی گئی ہے۔ اورنگزیب اورکزئی نے سرکاری اراضی پر تالاب، دیواریں، سڑک اور سیڑھیاں بنائیں، پی ٹی آئی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی نے پودے لگانے کی اجازت لے کرسرکاری اراضی پر قبضہ کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے درخواست پر حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگرسینیٹر اورنگزیب اورکزئی کا گھر غیر قانونی ہے تو کارروائی کی جائے۔

FOLLOW US