Monday May 13, 2024

ملکی سیاست میں ہلچل۔۔۔ آصف زرداری نے بھی اے پی سی میں شرکت کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے ، چیلئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تصدیق کردی ۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری 20 ستمبرکو اے پی سی میں وڈیولنک کےذریعےشرکت کریں گے ، جہاں پیپلزپارٹی کی طرف سے حکومت کے خلاف مشترکہ جدوجہد کیلئے اپوزیشن کے اتحاد کی پیش کی جائے گی ، اس کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے مشترکہ جلسوں اور ریلیوں کی تجویز بھی دی جائے گی ۔
قبل ازیں لندن میں علاج کی غرض سے موجود سابق وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں ورچوئل شرکت کی دعوت قبول کرلی ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے رابطہ ہوا ۔

بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ نوازشریف سے کچھ دیر پہلے بات کی ہے اور ان سے خیریت دریافت کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کو آل پارٹیز کانفرنس میں ورچوئل شرکت کی دعوت دی ہے۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق نوازشریف نے اے پی سی میں ورچوئل شرکت پر رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔ جبکہ مسلم لیگ ن نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے اپنے 11رکنی وفد کا اعلان کردیا ، جس میں مریم نواز بھی شامل ہیں ۔ دوسری طرف مسلم لیگ ن نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے اپنے 11رکنی وفد کا اعلان کردیا ، مریم نواز بھی وفد میں شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اے پی سی میں شریک ہونے کیلئے مسلم لیگ ن کے 11 رکنی وفد کی قیادت قائد حزب اختلاف شہبازشریف کریں گے ، ان کے ساتھ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف بھی وفد کا حصہ ہوں گی ۔ مسلم لیگ نواز کی طرف سے اعلان کردہ دیگر ممبران مین سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، سابق وزیرداخلہ خواجہ آصف ، سابق وفاقی وزیر احسن اقبال ، قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر ایازصادق بھی وفد میں شامل ہیں ، جبکہ سینیٹر پرویزرشید ، سابق وزیر ریلوے سعد رفیق ، مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ ، امیرمقام اورسابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی اے پی سی میں شرکت کرنے والے وفد کا حصلہ ہوں گی ۔

FOLLOW US