Thursday November 28, 2024

میں شہباز شریف، زرداری اور بلاول سے اپنے اثاثوں کا تبادلہ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اس طرح ہم سب ۔ اسد عمر کی حیرت انگیز آ فر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایف بی آر کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کیے جانے کے بعد وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وہ شہباز شریف، زرداری اور بلاول سے اپنے اثاثوں کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ ” میڈیا ذرائع سے پتا چلا کہ شہباز شریف
صاحب نے پچھلے سال مجھ سے کم ٹیکس ادا کیا…. اور زرداری صاحب اور بلاول نے مل کر بھی مجھ سے کم ٹیکس دیا. ملک میں بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے، ان تینوں صاحبان سے اپنے اثاثوں کے تبادلہ کو تیار ہوں۔

اب اس سے زیادہ کیا ایثار کا مظاہرہ کیا جائے؟”ایک اور ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا ” ایک دوست نے بتایا کہ جو خبر میں نے دیکھی وہ درست نہیں اور شہباز شریف صاحب نے مجھ سے تقریباً دو گنا سے کچھ کم ٹیکس دیا ہے…. اس لئے جائز تبادلہ ان کے نصف اور میرے تمام اثاثوں کا ہو گا…. ملکی یکجہتی کے لئے یہ آفر بھی قبول ہے۔”خیال رہے کہ جمعہ کے روز ایف بی آر کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے 2018 میں جمع کرائے گئے ٹیکس کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے۔ صاحب نے پچھلے سال مجھ سے کم ٹیکس ادا کیا…. اور زرداری صاحب اور بلاول نے مل کر بھی مجھ سے کم ٹیکس دیا. ملک میں بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے، ان تینوں صاحبان سے اپنے اثاثوں کے تبادلہ کو تیار ہوں.. اب اس سے زیادہ کیا ایثار کا مظاہرہ کیا جائے؟”ایک اور ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا ” ایک دوست نے بتایا کہ جو خبر میں نے دیکھی وہ درست نہیں اور شہباز شریف صاحب نے مجھ سے تقریباً دو گنا سے کچھ کم ٹیکس دیا ہے…. اس لئے جائز تبادلہ ان کے نصف اور میرے تمام اثاثوں کا ہو گا…. ملکی یکجہتی کے لئے یہ آفر بھی قبول ہے۔”خیال رہے کہ جمعہ کے روز ایف بی آر کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے 2018 میں جمع کرائے گئے ٹیکس کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے۔

FOLLOW US