Monday January 20, 2025

سجادہ نشین درگاہِ عالیہ سیال شریف حضرت خواجہ پیر حمید الدین سیالوی انتقال کرگئے

سرگودھا (ویب ڈیسک) سجادہ نشین درگاہِ عالیہ سیال شریف حضرت خواجہ پیر حمید الدین سیالوی کا انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع سرگودھا سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی مشہور مذہبی شخصیت حضرت خواجہ پیر حمید الدین سیالوی انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم درگاہِ عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشین تھے۔ مرحوم کا تعلق پنجاب کے ضلع سرگودھا کے نواحی گاؤں سیال شریف سے تھا، ماضی میں سینیٹ کے ممبر رہ چکے ہیں۔ وہ سنہ 1988 سے لے کر 1993 تک سینیٹ کے ممبر رہے۔

ان کے خاندان کا اثر و رسوخ سرگودھا، چنیوٹ، میانوالی، خوشاب اور ملحقہ اضلاع میں پھیلا ہوا ہے۔ جبکہ ان کے عقیدت مندوں میں ان اضلاع کے بڑے سیاسی خاندان بھی شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کی گزشتہ دور حکومت میں ختم نبوتﷺ کے معاملے پر بھی خواجہ پیر حمید الدین سیالوی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ خواجہ پیر حمید الدین سیالوی نے دعوٰی کیا تھا کہ ن لیگ سے تعلق رکھنے والے کئی اراکین اسمبلی کے استعفے ان کے پاس ہیں۔ خواجہ پیر حمید الدین سیالوی نے اس وقت کے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

FOLLOW US