Monday January 20, 2025

تنخواہیں ڈبل ۔ سرکاری ملازمین کو اب تک کی بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(ویب ڈیسک) جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات ہونے والے ملازمین کیلئے خوشخبری، کابینہ کمیٹی نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ملازمین کیلئے پیکج منظور کرلیا۔کابینہ کمیٹی نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملازمین کے لئے پیکیج منظور کر لیا ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے ملازمین اور افسران کے لئے ڈبل تنخواہ کی منظوری دی گئی ہے جبکہ ایگزیکٹو الاؤنس لینے والے افسران اور ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 75 فی صد ملے گا۔ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ملازمین کے ہاؤس رینٹ کیلئے بھی 8 کروڑ40 لاکھ روپے منظور کئے گئے ہیں۔ مذکورہ پیکیج کی منظوری کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے دی ہے۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے بجلی کے اخراجات بچانے کےلئےجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو سولر سیکرٹریٹ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت پنجاب کا سالانہ بجلی بل تیس ارب روپے آتا ہے۔محکمہ انرجی نے یہ سالانہ بل کی بچت کا پروگرام ترتیب دے دیا ہے۔ محکمہ انرجی کے 93ہزار بجلی کےمیٹر سرکاری محکموں کے ہیں۔محکمہ انرجی نے تمام محکموں میں سولر بلب لگانے کا بھی حکم دے دیا ہے۔محکمہ انرجی نےدفاتر میں ایل ای ڈی لگانے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے جبکہ پنجاب سول سیکرٹریٹ کو بھی بتدریج سولر سیکرٹریٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ انرجی نے بھجوائے گئے مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ تمام نئی سرکاری عمارتوں کو سولر بنایاجائے۔ جبکہ ایگزیکٹو الاؤنس لینے والے افسران اور ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 75 فی صد ملے گا۔ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ملازمین کے ہاؤس رینٹ کیلئے بھی 8 کروڑ40 لاکھ روپے منظور کئے گئے ہیں۔ مذکورہ پیکیج کی منظوری کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے دی ہے۔دوسری جانب حکومت پنجاب نے بجلی کے اخراجات بچانے کےلئےجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو سولر سیکرٹریٹ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت پنجاب کا سالانہ بجلی بل تیس ارب روپے آتا ہے۔محکمہ انرجی نے یہ سالانہ بل کی بچت کا پروگرام ترتیب دے دیا ہے۔ محکمہ انرجی کے 93ہزار بجلی کےمیٹر سرکاری محکموں کے ہیں۔محکمہ انرجی نے تمام محکموں میں سولر بلب لگانے کا بھی حکم دے دیا ہے۔محکمہ انرجی نےدفاتر میں ایل ای ڈی لگانے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے جبکہ پنجاب سول سیکرٹریٹ کو بھی بتدریج سولر سیکرٹریٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ انرجی نے بھجوائے گئے مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ تمام نئی سرکاری عمارتوں کو سولر بنایاجائے۔

FOLLOW US