Monday January 20, 2025

پاکستان کسٹم اور عالمی اداروں کی کراچی پورٹ پر ہنگامی کاروائی کئی ٹن وزنی ممنوعہ و خطرناک کیمیکل متحدہ عرب امارات سے افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کسٹم اور عالمی اداروں کی کراچی پورٹ پر ہنگامی کاروائی، کئی ٹن وزنی ممنوعہ و خطرناک کیمیکل متحدہ عرب امارات سے افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹم نے عالمی اداروں کے ہمراہ جمعرات کے روز کراچی پورٹ پر ہنگامی کاروائی کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ کاروائی ایک ناٹیلی جنس رپورٹ پر کی گئی۔ کاروائی کے دوران پورٹ پر موجود کئی کنٹینرز کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران متحدہ عرب امارات سے کراچی پہنچنے والے کنٹینر سے کئی ٹن وزنی ممنوعہ اور خطرناک کیمیکل آئیوڈین برآمد ہوا۔ کیمیکل کو افغانستان سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

پاکستان کسٹم نے کنٹینر کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ کیمیکل افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں افغانستان سمگل کرنے کی کوشش کی گئی۔ کیمیکل کی متحدہ عرب امارات سے بکنگ کروائی گئی تھی۔ پاکستانی حکام نے ہی اس حوالے سے امریکی، اقوام متحدہ اور افغان حکام کو مطلاع کیا جس کے بعد مشترکہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔ اس کاروائی میں افغان کسٹم نے بھی پاکستان کسٹم کی معاونت کی۔ حکام کا بتانا ہے کہ برآمد کیا گیا کیمیکل منشیات بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ کیمیکل سے کم از کم 92 ارب روپے کی منشیات تیار کی جا سکتی ہے۔

FOLLOW US