Monday January 20, 2025

غیر قانونی شراب لائسنس کیس، نیب نے سابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اشرف گوندل کو گرفتار کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک)غیر قانونی شراب لائسنس کیس، نیب نے سابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اشرف گوندل کو گرفتار کر لیا، شراب کے غیر قانونی لائسنس کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایکسائز اشرف گوندل کو گرفتار کرلیا۔ خیال رہے کہ نجی ہوٹل کو شراب لائسنس کے اجراء کی تحقیقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی دو بار طلب کیا جا چکا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی ایکسائزا کرم اشرف گوندل کو نیب لاہور نے گرفتار کیا ہے اور اس کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی نیب میں پیش ہوچکے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر راحیل صدیقی بھی اس کیس میں نیب میں پیشیاں بھگت چکے ہیں۔

FOLLOW US