اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جنسی درندوں کی سزا کے بل پر ہم کام کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاکہ جنسی درندوں کی سزا کے بل پر ہم کام کر رہے ہیں، اس پر سب سے پہلے دستخط فواد چوہدری اور شیریں مزاری سے ہی کراؤں گا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں سے کتنا پیار کرتے ہیں- وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاکہ اٴْن کے تحفظات اپنی جگہ- انشااللّہ دونوں مجھے انکار نہیں کرسکتے، مان کا رشتہ جو ٹھہرا۔
