پولیس قبضہ گروپ بن جائے گی تو موٹروے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے، جسٹس لاہور ہائیکورٹ

       

لاہور(ویب ڈیسک)پولیس قبضہ گروپ بن جائے گی تو موٹروے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے، جسٹس لاہور ہائیکورٹ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیے ہیں کہ پولیس ملک میں قبضہ گروپ بن گئی ہے اور پولیس قبضہ گروپ بن جائے گی تو موٹروے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے۔لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمین پرپولیس کے قبضے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیے کہ پولیس ملک میں قبضہ گروپ بن گئی ہے

اور پولیس قبضہ گروپ بن جائے گی تو موٹروے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ پولیس گندے انڈوں کو نکال باہر کرے اور افسروں کو معاف کرنے کی روش چھوڑ دیں۔چیف جسٹس قاسم خان نے اگلی سماعت پر آئی جی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔واضح رہےکہ گجرپورہ موٹروے پر زیادتی کے کیس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومتی مشیر اور وزیر قانون موقع پر جا کر تصویریں بنا رہے ہیں، کیا وزیر قانون کوئی انویسٹی گیشن افسر ہیں جو موقع پر جا کر تصویریں بنا رہے ہیں، یہ تصویریں بعد میں سوشل میڈیا پرڈال کر دکھاتے ہیں کہ بڑا کام کررہے ہیں، پتا نہیں انویسٹی گیشن ہورہی ہے یا ڈرامے بازی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پاک افغان بارڈر پر سرحد پارسے حملہ پاک فوج کا جوان شہید
ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ 11 سالہ بچی شہید۔ پاک فوج کا منہ توڑ جواب
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ
جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس۔ آرمی چیف نے جنگی تیاریوں کو بڑھانے کی ہدایت کر دی
لائن آف کنٹرول پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپ
وزیرستان میں میں بم دھماکہ، پاک فوج کے اعلیٰ افسر سمیت 3 اہلکار شہید، متعدد زخمی ہوگئے

سپورٹس
زمبابوے کیخلاف ایک روزہ سیریز، قومی کرکٹ ٹیم نئے کپتان کیساتھ میدان میں اترے گی
سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کے اچانک انتقال پر پاکستانی افسردہ ہو گئے
شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کُن باؤلنگ 4 گیندوں پر 4 شکارکرلئے،مین آف دی میچ قرار
میں عمران خان کیساتھ ہوں“ شاہد آفریدی نے کس بات پر وزیراعظم کی حمایت کر دی؟جانیے
وزیراعظم سے ملاقات کرنا مصباح الحق کو مہنگا پڑ گیا ، پی سی بی کی جانب سےشوکاز نوٹس جاری
آئی پی ایل کی نشریات پاکستان اور چین میں ٹیلی کاسٹ نہیں ہوں گی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy