لاہور (ویب ڈیسک) ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں ملوث سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد مرتضیٰ امجد سمیت دیگر ملزمان کی جائیدادوں کو قرق کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت لاہور میں ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ جج شیخ سجاد احمد نے کرپشن کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے تمام ملزمان کی جائیدادوں کو قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کر دی۔ ایڈن ہاؤسنگ مالکان میں ڈاکٹر امجد، مرتضی امجد، مصطفی امجد اور انجم امجد شامل ہیں جو کیس مین مرکزی ملزمان نامزد ہیں۔
نیب ریفرنس کے مطابق ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں 11 ہزار افراد سے 25 ارب سے زائد کا فراڈ کیا گیا۔ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں ملوث سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد مرتضیٰ امجد سمیت دیگر ملزمان کی جائیدادوں کو قرق کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت لاہور میں ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ جج شیخ سجاد احمد نے کرپشن کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے تمام ملزمان کی جائیدادوں کو قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کردی۔ ایڈن ہاؤسنگ مالکان میں ڈاکٹر امجد، مرتضی امجد، مصطفی امجد اور انجم امجد شامل ہیں جو کیس مین مرکزی ملزمان نامزد ہیں۔ نیب ریفرنس کے مطابق ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں 11 ہزار افراد سے 25 ارب سے زائد کا فراڈ کیا گیا۔