لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بے گناہ پاکستانیوں، لیفٹیننٹ ناصر اور کیپٹن صبیح سمیت
دیگر شہدا کے اہل خانہ کے لیے آج یوم قرار ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشیں لائق ستائش ہیں۔لیگی صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں قیامِ امن کے لیے شہدا کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرنے والے دستے مبارک باد کے مستحق ہیں۔واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن میں دہشتگرد کمانڈر احسان سنڑے کو 3 ساتھیوں سمیت ہلاک کیا ہے۔