Thursday May 9, 2024

وزیراعظم عمران خان نے سادگی اپنانے کا وعدہ پورا کردیا حکومتی اخراجات میں 5 ہزار ارب روپے کی بچت ہوئی

کراچی(ویب ڈیسک) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ دو سال کے دوران حکومتی اخراجات میں5ہزار ارب روپے کی بچت ہوئی ہے، کورونا کی وجہ سے برآمد کا شعبہ متاثر ہوا ہے۔ حکومت نے اپنے اخراجات میں کمی کر کے فری ٹیکس بجٹ دیا اور پاک فوج کے بجٹ میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔خصوصی گفتگوکے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت نے کاروباری طبقے کو آسان کاروبار کے لیے سہولیات فراہم کیں جبکہ کورونا کے دوران حکومت نے امدادی پیکیج بھی دیا اور متاثرین کی مدد کی،حکومت نے مستحقین میں رقم بھی شفافیت سے تقسیم کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے نہ صرف ایک کروڑ 60 لاکھ افراد کی مالی مدد کی بلکہ حکومت نے پسماندہ طبقے کی بحالی پر بھی خصوصی توجہ دی۔عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ہم نجی شعبوں اور بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔مشیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ مالی سال حکومت نے کوئی ضمنی گرانٹ نہیں دی تاہم اخراجات کو کم کرنے کے لیے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ حکومت نے برآمدات میں اضافے کے لیے متعدد مراعات دیں۔انہوں نے کہا کہ 2 سال کے دوران حکومتی اخراجات میں 5 ہزار ارب روپے کی بچت کی گئی۔

FOLLOW US