Thursday May 9, 2024

شاہراہ دستور پر ایم پی اے عابدہ راجہ کے شوہر اور جوڈیشل افسر کے درمیان جھگڑا پی ٹی آئی کی خاتون ایم پی اے کے شوہر نے تھپڑ اور مکے مارے جبکہ جوڈیشل افسر نے ہوائی فائرنگ کردی۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) شاہراہ دستور پر پی ٹی آئی کی ایم پی اے عابدہ راجہ کے شوہر اور جوڈیشل افسر کے درمیان جھگڑا ہوگیا، خاتون ایم پی اے کے شوہر نے تھپڑ اور مکے مارے جبکہ جوڈیشل افسر نے ہوائی فائرنگ کردی، دونوں میں جھگڑا پٹرول پمپ پر گاڑیوں کی کراسنگ کے باعث پوا۔ تفصیلات کے مطابق مہذب معاشرے میں جب تعلیم یافتہ اور عوام کی رہنمائی کرنے والوں میں ہی برداشت ختم ہوجائے تو پھر عام لوگوں کو تلقین کرنے سے معاشرے کبھی سنورا نہیں کرتے۔
اسلام آباد کی شاہراہ دستور پرواقع پٹرول پمپ پر ایک شخس نے رکن اسمبلی کا شوہر ہونے کا رعب دکھایا تو دوسرے نے خود پر جوڈیشل افسر ہونے کا مان کیا۔ جس پر دونوں میں گاڑیوں کی کراسنگ کے باعث جھگڑا ہوگیا۔

نوبت یہاں تک پہنچی کے ایم پی اے کے شوہر نے گاڑی میں موجود افراد پر تھپڑ اور مُکے برسائے اور جوڈیشل افسر کو زدوکوب کیا۔ جھگڑے کے دوران جوڈیشل افسر نے بھی اپنا دفاع کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی آواز پر تھانہ سیکرٹریٹ پولیس وہاں پہنچ گئی اور دونوں کو تھانے منتقل کردیا۔ ایم پی اے عابدہ راجہ نے کہا کہ ہماری گاڑی پٹرول پمپ پر کھڑی تھی کہ کسی نے فائرنگ کردی۔ گاڑی میں میرے خاوند سوار تھے۔ فائرنگ کرنے والے کو پولیس نے پکڑ لیا ہے۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول ملے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جوڈیشل آفیسر پٹرول بھروانے کیلئے ریڈ زون میں دفترخارجہ کے سامنے پمپ پر پہنچے۔ عابدہ راجہ کے شوہر کیجانب سے جوڈیشل افسر کو زدوکوب کیا گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آ گئی ہے۔فوٹیج میں عابدہ راجہ کے شوہر کو گاڑی میں موجود افراد کو تھپڑ اور مکے مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ جوڈیشل افسر نے ذاتی دفاع کیلئے عابدہ راجہ کے شوہر کے پاؤں پر فائر کیے۔ مقدمہ درج کرنے کیلئے جوڈیشل افسر کا پولی کلینک ہسپتال سے میڈیکل کروایا گیا ہے۔

FOLLOW US