Thursday May 16, 2024

موٹروے پر ایک اور خاتون سے ہراسانی کا واقعہ پیش آگیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) مری ایکسپریس وے پر بھی پانچ لڑکوں کو ایک خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتارکر لیا گیا۔ پانچ اوباش نوجوان ایک خاتون کو ہراساں کرنے پر موٹروے پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس کے انسپکٹر سجاد نے مری پولیس کو بتایا کہ ایکسپریس وے پر مری کی جانب سفر کرنے والی خاتون نے 130 پر کال کرکے بتایاکہ اسے پانچ لڑکے ہراساں کررہے ہیں، گاڑی کا مسلسل پیچھا کررہے ہیں اور عجیب عجیب اشارے کررہے ہیں جس پر موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان فیضان ندیم، عبداللہ، مصعب عباس، عمر اور محمد ولید کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پانچوں لڑکوں کا تعلق لاہورسے ہے جو گھومنے کے لیے مری آئے تھے، مری پولیس نے موٹروے پولیس انسپکٹر کی درخواست پر مقدمہ نمبر 485 درج کرلیا، پولیس کا کہنا تھاکہ ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

FOLLOW US