Thursday November 6, 2025

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے آگاہ کر دیا

اسلام آباد ۔ (ویب ڈیسک) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم بعد از دوپہرمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان کے کچھ اضلاع میں بارش کی توقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 44، سبی 42 اور بہاولنگر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔