Thursday March 28, 2024

جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس۔ آرمی چیف نے جنگی تیاریوں کو بڑھانے کی ہدایت کر دی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں 235 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران آرمی چیف کی خصوصی ہدایت، خطے کی صورتحال کے پیش نظرجنگی تیاریاں بڑھائی جائیں، پاکستان مخالف عناصرکی طرف سے ہائیبرڈ جنگ جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں 235 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس میں پاک فوج کے تمام کور کمانڈرز نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے کی صورتحال کے پیش نظرجنگی تیاریوں کو بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے

کہ پاکستان مخالف عناصرکی طرف سے ہائیبرڈ جنگ جاری ہے۔ کانفرنس کے دوران کور کمانڈرز کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال، ملک میں ٹڈی دل، کورونا، انسداد پولیو مہم، سیلاب کی صورتحال سمیت علاقائی سلامتی اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ کورکمانڈرز کو افغانستان امن عمل، مغربی سرحد کے ساتھ باڑ لگانے میں پیشرفت اور آپریشن ردالفساد کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جبکہ کور کمانڈرز کانفرنس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے ایل او سی پر بھارت کی جانب سے امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا اور تمام شعبوں میں مثبت پیشرفت اور ملک میں سیکیورٹی کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

FOLLOW US