Monday January 20, 2025

روس کیساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی کوششیں، وزیر خارجہ کے دورہ ماسکو کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کونسل کا دو روزہ اجلاس (کل)بدھ 9 ستمبر سے ماسکو میں منعقد ہو رہا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کی دعوت پر ایس سی او وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں اہم علاقائی و بین الاقوامی معاملات زیر غور آئیں گے جبکہ اجلاس میں ایس سی او سربراہان حکومت کے کونسل میں منظوری کیلئے 20 سے زائد دستاویزات کو زیر بحث لایا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر اہم علاقائی و بین الاقوامی معاملات سے متعلق یکساں مؤقف کے حوالہ سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کونسل کے اجلاس کے موقع پر دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ رکن ممالک کے مابین باہمی اعتماد اور خوشگوار دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا، علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانا اور سیاسی، ثقافتی، تجارت اور معیشت، سائنس اور ٹیکنالوجی، تعلیم، توانائی، نقل و حمل، سیاحت، ماحولیاتی تحفظ اور دیگر شعبوں میں مؤثر تعاون کے لئے ایک فریم ورک تیار کی تیاری ایس سی او کے اہم مقاصد ہیں۔

FOLLOW US