Monday January 20, 2025

شہری تیاری کر لیں! محکمہ موسمیات نے کب سے کب تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی؟

لاہور (نیوز ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور اور گردو نواح کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز لاہور کا موسم جزوی ابر آلود رہا۔ سورج کے چمکنے کی وجہ سے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ کل بروز بدھ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم مالاکنڈ، کشمیراور اس کے ملحقہ پہا ڑی علا قو ں میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ہفتے کے روز ملک کے زیادہ تر بالائی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم زیریں علاقوں میں گرم اور مرطوب ہوگا۔اتوار کے روز ملک کے زیادہ تر بالائی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم زیریں علاقوں میں گرم اور مرطوب ہوگا۔پیر کے روز ملک کے زیادہ تر بالائی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم زیریں علاقوں میں گرم اور مرطوب ہوگا۔

FOLLOW US