Thursday November 28, 2024

پاکستان کا سب سے بڑا فوج اعزاز کو ن سا ہے اور اسے کس چیز سے بنایا جا تاہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر ہے جو دشمن سے چھینے گئے اسلحہ کی دھات سے بنایا جاتا ہے۔پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر شیر خدا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کے نام سے منسوب ہے جو پاک سرزمین کے دفاع میں جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے فوجی جوانوں کو عطا کیا جاتا ہے۔اب تک بری فوج کے حصے میں 9 اور پاک فضائیہ کے حصے میں ایک نشان حیدر آیا ہے جبکہ آزاد کشمیر کے نائیک سیف علی جنجوعہ کو ہلال کشمیرعطا کیا گیا ہے۔

ملکی تاریخ کا پہلا نشان حیدر خطہ پوٹھوہار کے سپوت کیپٹن سرور شہید کوعطا کیا گیا جنہوں نے 27 جولائی 1948 کو دشمن کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔سات اگست 1958 کومشرقی پاکستان میں دشمن کو ناکوں چنے چبوانے والے بہادر سپورت میجر طفیل دوسرے نشان حیدر کے حق دار قرار پائے جبکہ 1965 کی پاک بھارت جنگ میں میجر راجہ عزیز بھٹی نے دشمن کے خلاف داد شجاعت دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جس کے اعتراف میں انہیں نشان حیدر عطا کیا گیا۔دشمن کے منصوبے کو خاک میں ملا کر اپنے وطن کی آن اور شان پر جان وار دینے والے پاک فضائیہ کے نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس کو بھی نشان حیدر سے نوازا گیا ہے۔بری فوج کے میجر شبیر شریف، سوار محمد حسین شہید، میجر محمد اکرم شہید اور لانس نائیک محمد محفوظ نے بہادری کی داستانیں رقم کیں اور نشان حیدرسے سرفراز ہوئے۔

FOLLOW US