Thursday November 28, 2024

بریکنگ نیوز: ایتھے رکھ۔۔!! مریم نواز کی نیب میں پیشی کا معاملہ، گاڑی میں پتھر لانے والے ’’مرزا جاوید‘‘ کی درخواستِ ضمانت پر عدالت نے کمر توڑ فیصلہ سُنا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) نجی ذرائع کے مطابق اے ٹی سی لاہور میں نیب دفتر ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی۔ ن لیگی رہنما مرزا جاوید کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور کر لی گئی۔ عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے، تھانہ چوہنگ کو 11 ستمبر تک ن لیگی رہنما کوگرفتار کرنے سے روک دیاگیا۔ مرزا جاوید کی گاڑی میں پتھررکھنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئیں تھی،عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے تھانہ چوہنگ ایس ایچ کو رپورٹ بھی جمع کروانے کی ہدایت کی۔

ریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان کی جانب سے نیب دفتر پر حملے کے واقعہ کیخلاف نیب کی درخواست پر تھانہ چوہنگ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر شخصیات،اراکین اسمبلی اور کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جن دیگر شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے ان میں رانا ثناء اللہ، محمد زبیر، جاوید لطیف، بلال یاسین سمیت دیگر شامل ہیں،مسلم لیگ (ن) کیخلاف مقدمہ میں 353، 427، 148 اور 16 ایم پی او کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ درخواست کے متن میں کہا گیا تھا کہ مریم صفدر کی قیادت میں کارکنوں نے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔ مریم نواز نے اپنے شوہر صفدر اعوان کی ایما پر نیب پر حملہ کرایا۔ لیگی کارکنوں کے پتھراؤ سے نیب ملازمین سمیت 13 اہلکار زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق مریم نواز پیشی کے لئے جب رائیونڈ سے روانہ ہوئیں تو انکی سیکورٹی کی گاڑی میں پتھر رائیونڈ سے لائے گئے، نجی ٹی وی 92 کے مطابق مریم نواز کی چیف سیکورٹی آفیسر کی گاڑی میں پتھر کے 10 شاپنگ بیگ لائے گئے جب انہوں نے فوٹیج بنائی تو سیکورٹی عملے کی جانب سے بدتمیزی کی گئی، صحافی کا موبائل چھیننے کی کوشش کی گئی، اینٹوں کو توڑ کر پتھر بنائے گئے تھے۔

FOLLOW US