Thursday November 28, 2024

سندھ کیلئے انتہائی شدت والے سیلاب کا ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا

سکھر (ویب ڈیسک) سندھ کیلئے انتہائی شدت والے سیلاب کا ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا، 8 سے 9 ستمبرکے دوران گڈو اور 9 سے 10 ستمبر کے دوران سکھر کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہوگا، آبادی کو بچانے کیلئے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں طغیانی، سکھر گڈو بیراج کے مقامات پراونچے درجے کے سیلاب کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا،محکمہ آبپاشی کیمطابق 8 سے 9 ستمبرکے دوران گڈو اور 9 سے 10 ستمبر کے دوران سکھر کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہوگا، دریائے سندھ میں اس وقت گڈو کے مقام پر درمیانے درجے اور سکھر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی تیزی سے آمد کا سلسلہ جاری ہے،

دریائے سندھ میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے، 24 گھنٹے میں سطح آب کئی ہزار کیوسک بڑھ گئی، گڈو بیراج پر درمیانے اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلابی صورتحال ہے، سطح آب بڑھنے کے ساتھ ساتھ کچے کے علاقے بھی تیزی سے زیر آب آنے لگے، کئی دیہات میں زیر آب آگئے، گڈو بیراج پر پانی کی آمد 4لاکھ سے تجاوز کرگئی، آئندہ چند گھنٹوں میں مزید اضافہ کا امکان،دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے ساتھ ہی حفاظتی پشتوں اور بندوں پر بھی دباؤ بڑھ گیا، گڈو بیراج پر پانی کی آمد 4لاکھ 296 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 94 ہزار 076 کیوسک ہوگیا،سکھربیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 7ہزار 025 اور اخراج 2 لاکھ 91 ہزار 125 کیوسک ریکارڈکیا گیا،سکھر ،کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 1 لاکھ 76 ہزار 442 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 76ہزار 092 کیوسک ہوگیا،چاچڑاں کے مقام پر پانی کا لیول تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دریائے سندھ میں مزید پانی آنے کا امکان ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس تمام صورتحال میں آبادی کے متاثر ہونے خدشہ ہے۔ ہنگامی الرٹ جاری کیے جانے کے بعد آبادی کو سیلاب سے بچانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔

FOLLOW US