Sunday May 19, 2024

سپریم کورٹ کو مکمل اختیار ہے کہ وہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر ۔۔۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کے چھکے چھڑوا دینے والا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے کہاہے کہ سپریم کورٹ اورماتحت عدلیہ کے اختیارات واضح ہیں ،سپریم کورٹ کو وفاق اورصوبوں کے درمیان تنازعات کے حل کا اختیار بھی ہے،سپریم کورٹ کو اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کااختیار بھی حاصل ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمدنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں عدالتی نظام کے ارتقا کی اپنی تاریخ ہے ،آئین کا آرٹیکل 175 عدالتی نظام کا احاطہ کرتا ہے،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ عدلیہ ریاست کااہم ستون ہے، آئین کے مطابق سپریم کورٹ اورماتحت عدلیہ کے اختیارات واضح ہے ہیں ،سپریم کورٹ کو وفاق اورصوبوں کے درمیان تنازعات کے حل کا اختیار بھی ہے،سپریم کورٹ کو اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کااختیار بھی حاصل ہے۔

FOLLOW US