Thursday November 28, 2024

خیبرپختونخوا میں سیلابی تباہ کاریوں میں جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ سیلاب زدہ خاندان کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر

پشاور (ویب ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگئی ، جبکہ 34 زخمی بھی شامل ہیں ، سیلابی صورتحال کے پیش نظرعلاقہ مکینوں کو نقل مکانی اور سیاحوں کو واپس جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بارشوں کے نتیجے آنے والے سیلاب سے تورغر میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے اور سوات میں بھی 5 اموات ہوئی ہیں ، مانسہرہ میں مکان کی چھت گرنے سے 4 جاں کی بازی ہار گئے ، صوبے میں 110 گھروں کو جزوی اور 13 کومکمل نقصان پہنچا جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروئیاں اور بند سڑکیں کھولنے کےلیے اقدامات جاری ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس وقت دریائےسوات میں چکدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 51900کیوسک ہے۔ منڈا35840، خوازخیلہ33684 کیوسک ہے ہے۔ دریائے پانچکوڑہ 20981 کیوسک جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 90393 کیوسک ہے جس کے باعث پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ نوشہرہ اور چارسدہ میں دریاوں قریب رہنے والے افراد اور سیاح صورت حال سے باخبر رہیں کیونکہ دریاوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری طرف سیلاب کے باعث مختلف علاقوں میں فصلیں ، آبادیاں اور رابطہ سڑکیں بھی تباہ ہوگئی ہیں کوئی اپنی مدد آپ کے تحت تو کہیں حکومتی مشینری متاثرین کی مدد میں مصروف ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں دریائے چناب کا پانی ملتان کے قریب آبادیوں میں داخل ہوگیا تو دریائے راوی نے چیچہ وطنی کی متعدد آبادیوں اور فصلوں کو متاثر کی اس کے ساتھ ساتھ جوہی کے 200 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے ، کوٹ ادو کے نشیبی علاقے بھی زیرآب آگئے ہیں۔ سندھ کے شہر سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں ہزاروں سیلاب زدہ خاندان کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں ۔

FOLLOW US