Saturday December 27, 2025

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے معاملے پر اپوزیشن اوربھارت ایک پیج پر ہیں:وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے معاملے پر اپوزیشن اوربھارت ایک پیج پرہیں، بھارت کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل ہو۔ بدھ کو حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کو بلیک میل کرنے کیلئے ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی روکی، جمہوریت میں اپوزیشن کا ملک کیلئے اہم کردارہوتا ہے، موجودہ اپوزیشن صرف اپنی کرپشن بچانے کیلئے ملک کونقصان پہنچارہی ہے، اپوزیشن ذاتی مفادات کو قومی مفاد پرترجیح دے رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت احتساب کے منشور پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی سلامتی اور عوامی مفاد کی قانون سازی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، مکمل توجہ معاشی اور سماجی حالات کی بہتری پر مرکوز کر رکھی ہے۔