Friday November 29, 2024

یا اللہ خیر ۔۔نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کی دیوار گر گئی، واچ ٹاور کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات

اسلام (مانیٹرنگ ڈیسک ) حا لیہ بارشوں کے باعث اسلام آباد نیو ایئر پورٹ کی دیوار گر گئی، واقعے کی وجہ سے واچ ٹاور کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات، حادثے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز نئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر دیوار گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے مسلسل بارش جاری ہے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر 100 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے تعمیر
ہونے والے ملک کے سب سے جدید اور بڑے نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کو نقصان پہنچا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلسل بارش کے باعث منگل کے روز ائیرپورٹ کے رن وے کے قریب واقع دیوار گر گئی۔ دیوار گرنے کی وجہ سے قریب واقع واچ ٹاور کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ائیرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیوار کی جلد ہی مرمت کر لی جائے گی۔ واضح رہے کہ نئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کچھ روز قبل بھی بارش کی شدید عمارت کو نقصان پہنچا تھا۔ بارش کے دوران ائیرپورٹ کے لاونج کی چھت ٹوٹ ٹوٹ کر گرتی رہی۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد عوام کی جانب سے شدید تنقید کرتے ہوئے ائیرپورٹ انتظامیہ کیخلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ واقعے کے بعد حکومت نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومت نے ائیرپورٹ کی ناقص تعمیر کی۔ جبکہ ن لیگ نے موقف اختیار کیا کہ ائیرپورٹ کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

FOLLOW US