Thursday November 28, 2024

پاکستانی شہریوں کو بہترین فضائی سفری سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں، نجی ائیرلائن نے اپنے فلیٹ میں جدید ترین ائیربس مسافر طیارہ شامل کرلیا

اسلام آ باد(ویب ڈیسک) نجی ائیرلائن سیرین ائیر نے اپنے فلیٹ کو وسعت دیدی ہے جس کے بعد سیرین ائیر نے اپنے فلیٹ میں جدید ترین ائیربس اے 330 طیارے کا اضافہ کرلیا ہے۔ سیرین ائیر کے پاس پہلے ہی چار بوئنگ 737-800 طیارے موجود ہیں اورجدید اے 330 طیارہ کے اضافہ سے سیرین کے جہازوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے، سیرین ائیر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ائیر بس اے 330 طیارہ میں 299 مسافروں کی گنجائش موجود ہے، سیرین ائیر پاکستان میں وائڈ باڈی جہازوں کے ساتھ سروس فراہم کرنے والی پہلی ائیرلائن بن گئی ہے، اس نئے جہاز کی مدد سے سیرین ائیر نے سیرین پلس کے نام سے کلب کلاس بھی اپنے جہازوں میں متعارف کروا دی، نئے ا?نے والے جہاز میں 24کلب کلاس اور 275اکانومی کلاس نشستیں ہونگی،

ہرسیٹ کے عقب میں بارہ انچ کی انٹرٹینمنٹ سکرین نصب ہیجس سے مسافروں کو دوران سفر تفریح کی سہولت مہیا ہوگی، اس جہاز کی پاکستان ا?مد کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیرین ائیر کے سی ای او محمد صفدرخان نے اعلان کیا کہ ا?ئندہ تین سے چار ماہ میں سیرین ائیر میں مزید دو اے 330 طیاروں کا اضافہ ہوگا،جس کے بعد جلد جدہ، ریاض، شارجہ ،دبئی کے لیے پروازیں شروع کردی جائیں گی، محمد صفدر خان کا کہنا تھا کہ چین اور برطانیہ کے لیے بھی جلد پروازیں شروع کی جائیں گی،انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کے دوران نئے جہازوں کا اضافہ ایک مشکل فیصلہ تھا، اس وقت دنیا بھر میں ایوی ایشن انڈسٹری بحران کا شکار ہے لیکن انہیں یقین ہے کہ سیرین ائیر کے ملازمین اور مسافروں کے اعتماد سیفلیٹ میں توسیع کایہ فیصلہ کامیاب ثابت ہوگا، صفدرخان نے بتایا کہ کرونا وبا کے دوران سیرین ائیرنے 53 چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے ہزاروں افراد کو وطن پہنچایاگیا، اپنے قیام سے اب تک سیرین ائیر نے بیترین سروس کے ریکارڈ قائم کیے ہیں اور 98.2فیصد ا?ن ٹائم اور 99 فیصد باقاعدگی کے ریکارڈ کے ساتھ سیرین ائیر نے 26 لاکھ مسافروں کو منزل تک پہنچایا ہے،

FOLLOW US