Thursday November 28, 2024

شاہراہ فیصل پر بے شمار لاوراث گاڑیاں موجود بے بس شہری مختلف شاہراہوں پر گاڑیاں پانی میں چھوڑ نے پر مجبور

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے۔گذشتہ روز اتنی تیز بارش ہوئی کہ لوگ شاہراہوں پر پانی میں پھنسی اپنی گاڑیاں چھوڑ کر چلے گئے۔بتایا گیا ہے کہ کراچی میں بارش کے باعث صورتحال اس قدر خراب ہوئی کہ مختلف شاہراہوں پر لوگ اپنی گاڑیاں مجبورا چھوڑ کر چلے گئے۔پہلے پانی میں پھنسی ہوئی گاڑیوں میں سوار لوگ پانی کے کم اور ٹریفک بحال ہونے کا انتظار کرتے رہے لیکن گھنٹوں گزرنے کے بعد بھی پانی کا لیول کم نہ ہونے کے باعث نکلنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

اور مجبوراپنی گاڑیاں سڑکوں پر ہی چھوڑ گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہراہ فیصل پر بے شمار لاوارث گاڑیاں موجود ہیں۔پانی کے باعث لوگ گاڑیاں سڑک پر ہی چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ سڑک پر کھڑی بے ترتیب گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک بھی جام ہو گئی۔ صورتحال اتنی خراب ہو گئی کہ شہری رونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔بے بس شہری اپنی مدد کے لیے اور اپنا سامان بچانے میں بے بس ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب منگلا میں واقع ملک کا دوسرا بڑا ڈیم مکمل طور پر پانی سے بھر گیا ہے۔ واپڈا منگلا فلڈ کاسٹنگ کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1239فٹ سے ریکارڈ کی گئی جو کہ انتہائی خطرناک سطح میں شامل ہے۔ گزشتہ روز منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 25ہزار کیوسک جبکہ ڈیم سے پانی کا اخراج 4800 کیوسک تک ریکارڈ کیا گیا۔ منگلا ڈیم میں مزید پانی کی گنجائش ختم ہوگئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ 5 سال بعد منگلا ڈیم مکمل طور پر بھر گیا ہے۔ موجودہ صورتحال اور کسی بھی ہنگامی حالات سے بچنے کے لیے آئندہ 48گھنٹوں میں منگلا ڈیم سے ایک لاکھ کیوسک تک پانی کا ریلہ چھوڑا جا سکتا ہے جس سے منگلا ڈیم میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

FOLLOW US