لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف واپس نہ آئے تو شہباز شریف نااہل ہونے کی تیاری کر لیں۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آل شریف اور آل زرداری کس انداز سے منی لانڈرنگ کرتے رہے اور لوٹ مار کو بچانے کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ بل منظور نہیں ہونے دیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حزب اختلاف نے ذاتی مفادات کے لیے سینیٹ میں قانون سازی کی مخالفت کی اور ان جماعتوں نے پاکستان کے مستقبل کو مقدم نہیں رکھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان منی لانڈرنگ کی وجہ سے گرے لسٹ میں آیا
اور نائن الیون کے بعد منی لانڈرنگ ایک جرم ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان پیدائشی کپتان ہیں۔ نواز شریف کی واپسی پر شہباز شریف نے ڈبلیو ٹرن لیا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے سفید جھوٹ کی انتہا کر دی، حزب اختلاف کی لگائی ہوئی گانٹھیں ہم دانتوں سے کھول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف واپس نہ آئے تو شہباز شریف نا اہل ہونے کی تیاری کر لیں۔وزیر اطلاعات نے نواز شریف کی ضمانت سے متعلق شہباز شریف کی عدالت میں جمع کرائی گئی تحریر سامنے لاتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کی ضمانت دی تھی جبکہ حکومت کا مطالبہ تھا کہ 7 ارب 20 کروڑ روپے کا اقرار نامہ لیا جائے۔ حزب اختلاف کی لگائی ہوئی گانٹھیں ہم دانتوں سے کھول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف واپس نہ آئے تو شہباز شریف نا اہل ہونے کی تیاری کر لیں۔وزیر اطلاعات نے نواز شریف کی ضمانت سے متعلق شہباز شریف کی عدالت میں جمع کرائی گئی تحریر سامنے لاتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کی ضمانت دی تھی جبکہ حکومت کا مطالبہ تھا کہ 7 ارب 20 کروڑ روپے کا اقرار نامہ لیا جائے۔