Tuesday May 14, 2024

حزب اختلاف اپنی لوٹ مار کا تحفظ چاہتی ہے اپوزیشن ذاتی مفادات کے لیے سینیٹ میں قانون سازی کی مخالفت کررہی ہے

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف اپنی لوٹ مار کا تحفظ چاہتی ہے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آل شریف اور آل زرداری کس انداز سے منی لانڈرنگ کرتے رہے حزب اختلاف نے ذاتی مفادات کے لیے سینیٹ میں قانون سازی کی مخالفت کی اور ان جماعتوں نے پاکستان کے مستقبل کو مقدم نہیں رکھا. انہوں نے کہا کہ پاکستان منی لانڈرنگ کی وجہ سے گرے لسٹ میں آیا اور نائن الیون کے بعد منی لانڈرنگ ایک جرم ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان پیدائشی کپتان ہیں نواز شریف کی واپسی پر شہباز شریف نے ڈبلیو ٹرن لیا فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے سفید جھوٹ کی انتہا کر دی، حزب اختلاف کی لگائی ہوئی گانٹھیں ہم دانتوں سے کھول رہے ہیں.

واضح رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں وزیراطلاعات پنجاب نے کہاتھا کہ صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف نے قوم سے دو بڑے جھوٹ بولے فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی 8 ہفتوں بعد واپسی کی کوئی ضمانت نہیں دی، دوسرا جھوٹ یہ بولا کہ نون لیگ نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی. صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے ہائیکورٹ سے نواز شریف کو جانے کی اجازت پر شہباز شریف نے ضمانت دی‘فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ یو ٹرن کی باتیں کرنے والے شہباز شریف دنیا کا سب سے بڑا یو ٹرن لے رہے ہیں۔ منافقت، دھوکہ دہی، دو نمبری اور جھوٹ ن لیگی قائدین کی عادت ثانیہ بن چکی ہے. انہوں نے کہاتھا کہ مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان آلِ شریف اور آلِ زرداری کے ہاتھوں کب تک استعمال ہوتے رہیں گے؟وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اگلے 3 سال اپنے سیاسی، معاشی اور انتظامی گناہوں پر توبہ کریں گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے حکومت کی دو سالہ کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حکومت نے غریب کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے.

نون لیگ نے حکومت کی 2 سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کیاتھا اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت کوعوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ دو سال میں مہنگائی اور بیروزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے مشکلات کےعلاوہ کچھ نہیں کیا انہوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ دورمیں تاریخ سازترقی ہوئی جس کی مثال نہیں ملتی ہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سی پیک کا مذاق اڑایا اورالزامات لگائے جب کہ ہم نے نوازشریف کی قیادت میں تاریخی اقدامات کیے.
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیر ے ختم کیے جبکہ آج بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے اورلوگوں کو مہنگی بجلی بھی مل رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ آج تک ہم پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی میاں شہباز شریف نے کہا کہ کسی ایک منصوبے میں بھی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے ہیں.

FOLLOW US