Thursday November 28, 2024

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ متنازعہ ہونے پر وزیراعظم کا ڈاکٹر یاسمین راشد پر سخت برہمی کا اظہار

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ تاحال پاکستان تحریک انصاف کی حکومتی صفوں میں زیر بحث ہے اور متنازعہ شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل کے حوالے سے جو دعویٰ کیا تھا اس پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نہ صرف ڈاکٹر یاسمین راشد سے ناراض ہیں بلکہ تحریک انصاف میں شامل وزراء اور اراکان اسمبلی بھی صوبائی وزیر صحت پنجاب پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صوبائی وزیر صحت پنجاب سے وضاحت طلب کرلی ہے کہ وہ بتائیں کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کو جعلی کیسے کہہ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صوبائی وزیر صحت پنجاب کے دعوے کی روشنی میں نواز شریف کے میڈیکل ٹیسٹ کرنے اور رپورٹ تیار کرنے والی مختلف لیبارٹریوں کی تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا ہے اور ڈاکٹر یاسمین راشد سے رپورٹ کے جعلی ہونے کے بارے میں وضاحت طلب کرلی ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ ہفتے وزیراعظم عمران خان صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات بھی کریں گے۔

FOLLOW US