Thursday November 28, 2024

نواز شریف کی جعلی میڈیکل رپورٹس کا معاملہ، یاسمین راشد کا ردعمل سامنے آگیا سابق وزیراعظم کی میڈیکل رپورٹس سے متعلق حقائق بتا دیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو جعلی قرار نہیں دیا نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ نو ڈاکٹرز کی ٹیم نے نواز شریف کی رپورٹ پر متفقہ فیصلہ دیا تھا اور میں نے اپنی کوئی رائے نہیں دی. انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے رپورٹ پر رائے دی تو میں ان کی بات پر یقین کروں گی حکومت نے انسانی ہمدردی کے تحت نواز شریف کو علاج کے لیے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی.

یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر اعتراض پنجاب حکومت پر عدم اعتماد نہیں ہے جبکہ لندن جانے کے بعد نواز شریف نے کوئی رپورٹ نہیں بھیجی نواز شریف صحت یاب ہو گئے ہیں یا نہیں اس بارے میں ہمیں کچھ معلوم نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کے صدر شہباز شریف نے لکھ کر دیا تھا کہ وہ گارنٹی دیتے ہیں نواز شریف واپس آئیں گے مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت سے سوال پوچھنا چاہیے کہ 200 ارب کہاں ہے جس کی بارش ہونی تھی. سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے تو نہیں بھیجا لندن میں ہائی کمیشن ہے وہ نواز شریف کے معالجین سے رابطہ کر سکتا ہے. انہوں ںنے کہا کہ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد پنجاب حکومت کی رپورٹس پر قائم ہیں احسن اقبال نے کہا کہ پہلے پائلٹس کو مشکوک قرار دیا گیا اور اب سیاست کے لیے ہیلتھ کیئر کی ساکھ تباہ کر رہے ہیں. شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات طے ہو گئی ہے جس کے بعد حزب اختلاف متحد ہو کر مشترکہ لائحہ عمل دے گی.

FOLLOW US