Monday January 20, 2025

کراچی میں بارشوں کا 30 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ اگست کے مہینے میں کراچی میں ہونے والی بارشوں کا 30 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، اس سال اگست میں ہونیوالی بارشیں معمول سے 150 فیصد سے بھی زیادہ ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 30سال میں پی اے ایف فیصل پر اگست میں بارش کا اوسط ریکارڈ 68 ملی میٹر ہے، اس سال اگست میں پی اے ایف بیس فیصل پر اب تک 177 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ پی اے ایف فیصل بیس پر رواں ماہ ہونے والی بارشیں معمول سے 160 فیصد زائد ہیں۔

30 سال میں اگست میں ایئرپورٹ پر اوسطا 61 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، حالیہ مون سون میں اگست میں ایئرپورٹ پر کل تک 133 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے، رواں سال اگست میں ایئرپورٹ پر ہونے والی بارش معمول سے 119 فیصد زائد ہے۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ پی اے ایف بیس مسرور پر اگست میں بارش کا اوسط ریکارڈ 55 ملی میٹر ہے، اس سال اگست میں کل تک مسرور بیس پر 146 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اگست میں مسرور بیس پر ہونے والی یہ بارشیں 165 فیصد زائد ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی مون سون ختم ہونیمیں 40 دن باقی ہیں۔

FOLLOW US