لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معاون خصوصی وزیراعظم برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستانی محنت کشوں کی روزگاری پر بحالی کےلئے دوسرے ملکوں سے معاہدے کیے جا رہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس کی وبا ء کے دوران متحدہ عرب امارات سے آنے والے پاکستانیوں کو واپس ان کی ملازمتوں پربھیجاجائے گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان جلدڈیجیٹل اوورسیزبنکاری نظام کاافتتاح کریں گے جس سے مختصروقت میں بینک اکائونٹس کھولنے اور بیرونی سرمایہ کاری لانے میں مدد ملے گی۔