لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بیرون ملک علاج کی تجویز پنجاب حکومت اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے دی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب حکومت، وزیر صحت یاسمین راشد اور سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز سے پوچھیں جنہوں نے درخواست کی کہ نوازشریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا، انہیں باہر جانے کی اجازت دی جائے۔ یہ ہی پاکستان تحریکِ انصاف کا جھوٹ ، کرپشن اور دھوکہ ہے جس کی سزا دو سال سےعوام کاٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرائے کے ترجمان نواز شریف کی صحت اور مسلم لیگ ن پر اتنے ٹویٹس کے بجائے بیروزگار عوام، تباہ حال معیشت،
ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھرکب ملیں گے؟قومی ترقی 5.8 سے 0.4 – کیسے ہوئی؟ چینی 52 سے 110، آٹا 33 سے 78روپے کلو کیسے ہوا؟جہانگیر ترین چینی چور وطن واپس کب لوٹ رہے ہیں؟ کا بتائیں؟ اسی طرح سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ یاسمین راشد کی مثال کھسانی بلی کھمبہ نوچے کے مترادف ہے۔ یاسمین راشد نے خود کئی مرتبہ نوازشریف کی رپورٹس چیک کی۔ پاکستان میں یاسمین راشد اور ڈاکٹر فیصل سے بہتر نوازشریف کی بیماری کے متعلق کوئی نہیں جانتا تھا۔ یاسمین راشد نوازشریف کی بیماری سے متعلق کل درست فرما رہی تھی یا آج؟ محترمہ آپ کی پریس کانفرنسز کا ریکارڈ آج بھی محفوظ ہے۔ یاسمین راشد نے اپنی ڈاکٹری کی ڈگری بھی مشکوک کردی ہے۔ یاسمین راشد کو اتنی بڑی نالائقی کے بعد فوری عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔ عظمیٰ نے کہا کہ اتنے یوٹرن اور غلط بیانی مناسب نہیں ہوتی۔ آپ لوگوں میں بددیانتی ،جھوٹ اور فساد پھیلانے کا مادہ کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا ہے۔ آپ کی کارکردگی پر آپ کی اپنی حکومت ہی سوال اٹھارہی ہے۔ آپ کی اب یہ ڈرامے بازی زیادہ دیر نہیں چلنے والی۔