Thursday May 16, 2024

شاہ محمود قریشی بدلہ لینے پر تل گئے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی سیٹ نہ ملنے پر موصوف ان دنوں عمران حکومت کے خلاف کیا خوفناک چال چلنے والے ہیں ؟ سلیم صافی کے انکشافات

لاہور (ویب ڈیسک) جس طرح کرکٹ اور سیاست الگ الگ میدان ہیں بعینہ سیاست اور گورننس بھی الگ الگ چیزیں ہیں ۔ جس طرح کرکٹ، پریکٹس اور تجربے کے بغیر سیکھی نہیں جاسکتی ، اسی طرح سیاست بھی اس میدان میں دھکے کھائے بغیر نہیں سیکھی جاسکتی اور بعینہ گورننس اور حکمرانی کے فن پر بھی عبور تجربے کے بعد ہی حاصل کیا جاسکتا ہے ۔نامور کالم نگار سلیم صافی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔بلاشبہ عمران خان باکمال کرکٹر تھے اور انہوں نے بیس بائیس سال سیاست بھی کی لیکن حکمرانی کا انہیں کوئی تجربہ نہیں تھا کیونکہ سیاست اور گورننس الگ الگ میدان ہیں۔

اس کمی کو وہ تجربہ کار ٹیم سے پورا کرسکتے تھے لیکن انہوں نے اپنے گرد ایسے وزیروں اور مشیروں کو جمع کیا جو ان کی طرح بولنے میں تو افلاطون ہیں لیکن ظاہر ہے سب اتفاقی ممبران پارلیمنٹ یا وزیر مشیر بنے ہیں اور اس سے پہلے کسی کو صوبائی وزارت کا بھی تجربہ نہیں تھا۔کئی ایک توبیرون ملک سے مختصر عرصے کے لئے پاکستان کے دورے پر آئے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ حکومت کےہر شعبے میں ایک نا تجربہ کاری اور افراط و تفریط نظر آتی ہے ۔ شاہ محمودقریشی اور پرویز خٹک کی طرح کچھ تجربہ کار لوگ بھی عمران خان کی کابینہ کا حصہ بنے لیکن بدقسمتی سے وہ ان کے گڈبکس میں ہیں اور نہ ان کی کچن کیبنٹ کا حصہ ۔ شاہ محمود قریشی کا المیہ یہ ہے کہ وہ اصلا پنجاب کے وزیراعلیٰ بننا چاہتے تھے لیکن عمران خان اور جہانگیر ترین نے ان کے ساتھ ایسا کھیل کھیلا کہ وہ صوبائی اسمبلی میں ہی نہیں پہنچ سکے۔انہوں نے وزارت خارجہ بادل ناخواستہ قبول کی لیکن پھر وزیراعظم کے دل میں یہ شک ڈالا گیا کہ شاہ محمودقریشی جس طرح آصف زرداری کی بجائے کسی اور کے وفادار بن گئے تھے، اسی طرح اب بھی وہ عمران خان کے نہیں بلکہ کسی اور کے چہیتے بن کر ان کا متبادل بننا چاہتے ہیں۔یوں وزیرخارجہ ہوکر بھی خارجہ امور کبھی ان کی توجہ کا مرکز نہیں رہے ۔کبھی وہ وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھتے ہیں تو کبھی فیصل واوڈا بن کر اپوزیشن کو لتاڑنے کے ذریعے وزیراعظم کو اپنی وفاداری کا یقین دلاتے ہیں ۔ دوسری طرف وہ خارجہ پالیسی کے معاملے میں چھوٹے سے چھوٹا قدم اٹھاتے وقت بھی دو تین جگہوں سے منظوری لینا ضروری سمجھتے ہیں ۔

FOLLOW US