Friday November 29, 2024

خیبرپختونخواہ میں ہرخاندان کو 10لاکھ کی ہیلتھ انشورنس ملے گی پنجاب اور بلوچستان میں بھی ہر خاندان کو ہیلتھ انشورنس دی جائے گی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں ہرخاندان کو 10لاکھ کی ہیلتھ انشورنس ملے گی، پنجاب اور بلوچستان میں بھی ہرخاندان کو ہیلتھ انشورنس دی جائے گی، ان صوبوں کو دیکھ کرسندھ بھی ہیلتھ انشونس دینے پر مجبور ہوجائے گا، ہیلتھ کارڈ سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخواہ میں ہیلتھ انشورنس دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ کی حکومت کوہیلتھ انشورنس دینے پر جتنی بھی مبارکباد دوں کم ہے، عزت اور کامیابی اللہ کی طرف سے آتی ہے، اللہ کو خوش کرنے کیلئے محنت کرنا پڑتی ہے، اللہ کو کوئی چیز انسانیت کی خدمت سے زیادہ خوش نہیں کرسکتی۔ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نیچے لانے کی بڑی چیز خاندان میں کوئی بیماری کا ہونا ہوتا ہے،

بیماری سے خاندان کا بجٹ متاثر ہوتا ہے، کیونکہ یہی پیسا انہوں نے اپنے بچوں کی صحت و تعلیم اور کھانے پینے کیلئے رکھا ہوتا ہے۔ دکھی انسانیت کی خدمت کریں گے تو وہ آپ کو دعائیں دیں گے تو اندازہ ہوگا کہ یہ کتنا بڑا کام ہے۔ خیبرپختونخواہ کو دیکھ کر باقی صوبوں پر بھی پریشر پڑے گا، میں پنجاب ، بلوچستان کو کہوں گا کہ ہرخاندان کو ہیلتھ کارڈ ، ہیلتھ انشورنس دی جائے، پھر سندھ بھی مجبور ہوجائے گا۔ہیلتھ کارڈز سے ہسپتالوں میں کارکردگی بہتر کرنے کا مقابلہ ہوگا۔ ہیلتھ کارڈ سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کی بنیاد بھی ہے۔ اسی طرح آسانی دی ہے کہ اوقاف زمین کم ریٹ پر ملے گی اگر کوئی ہسپتال بنانا چاہتا ہے۔دیہاتوں اور چھوٹے شہروں میں لوگوں کے پاس جب ہیلتھ کارڈ ہوگا تو ان کو بھی سہولیات ملیں گی۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے سب سے بڑی خوشی ہوئی وہ یہ ہے کہ ہمارا خواب پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا خواب ہے، ہمارا سفر بانی پاکستان کی منزل کی جانب ہے۔ جب کوئی ملک کمزور طبقات کی ذمہ داری لیتا ہے تو وہ فلاحی اور تہذیب یافتہ ملک کہلاتے ہیں۔اللہ پاک قرآن شریف میں ارشاد فرماتا ہے کہ میرے نبی کی زندگی سے سیکھو، رسول اللہ ﷺ نے ریاست مدینہ کی بنیاد رکھی، جو ہمارے لیے ماڈل ہے، جو ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلے گا ۔

FOLLOW US