Saturday July 5, 2025

بریکنگ نیوز : مراد سعید بازی لے گئے ، ایسا کام کردکھایا کہ اگلے پانچ سال میں بھی اعلیٰ عہدہ پکا کر لیا ، وزیراعظم عمران خان بھی شاباش دینے پر مجبور

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے وزارتِ مواصلات کی 2 سال کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔جاری کی گئی رپورٹ میں وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی سادگی مہم کا آغاز کیا۔کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے اس سادگی مہم میں 750 ملین بچا لیے۔مراد سعید نے کارکردگی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ این ایچ اے نے پہلے 100 دن میں وزیرِ اعظم سادگی مہم میں 219 گاڑیاں بھی نیلام کیں۔وفاقی وزیر کی جانب سے جاری کی گئی کارکردگی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے

کہ احتساب کے ضمن میں این ایچ اے نے بھی 12 ارب 56 کروڑ 79 لاکھ کی ریکوری کی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران سعودی نائب وزیرِ دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیرِ دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات کے دوران دفاعی تعاون، خطے کی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز (پیر کو) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اہم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے ہمراہ پیر کی صبح ریاض کے ہوائی اڈے پر پہنچے، جہاں ان کا استقبال سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا، بعد ازاں جنرل قمر جاوید باجوہ ریاض میں واقع پاکستانی سفارت خانے گئے۔بعد میں سعودی وزارتِ دفاع کے دفتر میں سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف اسٹاف فیاض بن حمد الرویلی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا، انہیں سعودی وزارتِ دفاع میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔آرمی چیف نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حمد الرویلی کے علاوہ کمانڈر جوائنٹ فورسز لیفٹیننٹ جنرل (اسٹاف) فہد بن ترکی السعود سے ملاقات کی۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کی نئی جہتوں اور انہیں مضبوط اور مستحکم بنانے کے طریقوں کا جائزہ جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عسکری تربیت سمیت فوجی تعلقات کے معاملے پر تبادلۂ خیال کیا۔