Friday May 3, 2024

بارش اور گرج چمک،آج منگل کو کہاں کہاں ساون برسے گا؟محکمہ موسمیات کی شاندار پیشگوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب، اسلام آباد ، کشمیر، گلگت بلتستان ، زیریں سندھ کے اضلاع میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم پنجاب ، سندھ، خیبر پختونخوا اور کشمیر

میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش : پنجاب : سیالکوٹ (سٹی 40، ایئر پورٹ 04)، راولپنڈی (شمس آباد 15، چکلالہ 02)، اسلام آباد ( زیرو پوائنٹ 12، ایئر پورٹ 12، گولڑہ 11، سید پور 02)، گوجرانوالہ 13، گجرات 02، سندھ: چھور 04، بدین 01، خیبر پختونخوا: کاکول میں06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:نوکنڈی 46،دالبندین ، سبی ، چلاس اور دادومیں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

FOLLOW US