سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل و ایم این اے عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے ملک سے کرپشن کے دس ہزار کروڑ روپے ریکور کئے ہیں ، کراچی کے چھ دن میں مسائل حل کئے،جس کا مطلب 12 سال حکومت کرنے والے نااہل ہوئے، عمران خان کا ایک ہی نظریہ ہے، ملک میں بہتری لانا ہے،سندھ اہم ترین صوبہ ہے، سندھ حکومت کو ختم نہیں کیا جا رہاہے ، پارٹی کے اندر اختلافات ہوتے ہیں، اختلافات ختم کرانے ہی آیا ہوں، پارٹی کے اختلافات ختم کرانے ہی 18 گھنٹے سفرکرکے یہاں آیا پہنچا ہوں ،
سکھر کے بعد لاڑکانہ، حیدرآباد اور پھر کراچی بھی جاؤں گاان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی میں سید طاہر شاہ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر محکموں کی نسبت دفتر خارجہ سب سے بہتر کام کر رہا ہے، دفتر خارجہ نے جو کام کیئے پہلے ایسا نہیں ہوا، شیریں مزاری کا اپنا موقف ہوسکتا ہے، عامر محمود کیانی کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں کرپشن کرنے والوں نے خود ایک دوسرے پر مقدمات بنائے تھے ، نیب، ایف آئی اے خودمختار ادارے ہیں، وہ بلا سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ان دونوں جماعتوں پر کیسز ہماری حکومت سے پہلے کے بنے ہوئے ہیں، نواز لیگ اور پیپلزپارٹی نے ایک دوسرے کو ڈرانے کے لئے کیسز بنائے تھے، ہم نے حکومت میں آکر ان کو پکڑا ہے، کراچی میں لاکھوں ووٹ لیئے ہیں، ہم آئیں گے اور کام کریں گے، سندھ حکومت ناکام ہو چکی ہے، کراچی پر کنٹرول کرنے والی باتیں قیاص آرائیاں ہے