Friday May 3, 2024

گرمی سے ستائے لوگوں کیلئے خوشخبری، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی سے ستائے لوگوں کیلئے خوشخبری

لاہور (ویب ڈیسک) گرمی سے ستائے لوگوں کیلئے خوشخبری، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی سے ستائے لوگوں کیلئے خوشخبری، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، بدین، تھرپارکر، نگرپارکر، عمرکوٹ، ٹھٹھہ، شہید بینظیر آباد اور سکھرمیں بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے آنےوالا ہوا کے کم دبا ؤکا سسٹم اندرون سندھ موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کی ہے جس کے بعد پی ڈی ایم اے نے ہنگامی الرٹ جاری کیا ہے۔ کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے کمشنر کراچی کو ہنگامی مراسلہ جاری کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ کراچی انتظامیہ بارشوں پر انتظامات مکمل رکھے ، املاک،لائیواسٹاک کی حفاظت کیلئے انتظامات، مشینری تیار رہے اور انتظامیہ وسائل بروئے کار لاکر آئندہ 3دن متحرک رہے۔ اس تمام صورتحال میں سیکرٹری بلدیات سندھ نے بھی بلدیاتی اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر بورڈعملہ مکمل طور پر فعال اور تیار رہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ، وقفے وقفے سے بونداباندی ہوئی ہے۔ صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، گلستان جوہر، کلفٹن اور ملیرمیں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ اندرون سندھ میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کراچی میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ خیال رہے کہ رواں سال مون سون بارشوں کا زیادہ زور کراچی اور سندھ کی جانب رہا۔ رواں سال کراچی اور سندھ میں معمول سے زیادہ مون سون بارشیں ہوئی ہیں۔ جبکہ آنے والے دنوں میں مزید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ مون سون اسپیلز کے دوران کراچی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جس باعث کئی افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

FOLLOW US