جہانگیر ترین نے قوم کی خاطر بڑی قربانی دے دی! ایسا کام کر دکھایا کہ وزیر اعظم عمران خان بھی سوچ میں پڑ گئے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میری شوگر ملز نے یوٹیلٹی اسٹورز کو 20 ہزار ٹن چینی کی سپلائی 67 روپے کلوگرام کی بھاری رعایتی قیمت کے حساب سے مکمل فراہم کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ ’’مجھے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میر شوگر ملز( جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز لمیٹڈ نے ) کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کو20 ہزار ٹن شوگر کی سپلائی 67 روپے کلوگرام کی بھاری رعایتی قیمت کے حساب سے مکمل طور پر فراہم کر دی گئی ہے، اس وقت چینی کی 90 روپے کلو گرام ہے،

میں نے ایک ٹی وی پروگرام میں قوم سے یہ وعدہ کیا تھا جسے پورا کر کے مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے‘‘۔ خیال رہے کہ جہانگیر ترین اور تحریک انصاف میں دوریاں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جس وقت چیننی انکوائری رپورٹ کو پبلک کیا گیا ، اس حوالے سے مختلف ذرائع نے دعویٰ کیا کہ جہانگیر ترین اور دیگر پارٹی رہہنماؤں کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو اس کام سے روکا بھی گیا لیکن عمران خان اپنے فیصلے پر اٹل رہے، اس کے بعد علاج کی غرض سے جہانگیر ترین لندن روانہ ہوگئے تا ہم لیگی ذرائع یہ دعویٰ کرتے رہے کہ جہانگیر ترین لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے لیے گئے اس حوالے سے رانا ثناء اللہ نے بھی دعویٰ کیا کہ جہانگیر ترین کا نواز شریف سے براہ راست رابطہ نہیں ہوا تاہم راببطہ ضرور ہوا ہے، لیکن جہانگیر ترین کی جانب سے ان تمام دعوؤں اور خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا .