رحیم یار خان (ویب ڈیسک) فلپائنی لڑکی پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا ہو گئی۔اپنا مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستان میں نکاح کر لیا۔تفصیلات کے مطابق فلپائنی لڑکی نے اپنا ملک اور مذہب چھوڑ کر پاکستان ڈے پر اسلام قبول کر کے پاکستانی نوجوان سے نکاح کرلیا۔فلپائن کی مسیحی لڑکی دبئی کے کمپنی میں رحیم یار خان کے ناصر خان کے ساتھ ملازمت کرتی تھی۔ اسی دوران اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اور ناصر خان سے محبت ہونے پر دو روز قبل پاکستان پہنچ گئی اور مقامی قاری ظفر اقبال شریف کے ہاتھ پر کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگئی۔فلپائنی لڑکی کی جانب سے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا گیا جبکہ ان کا پاکستان میں بھرپور استقبال بھی کیا گیا۔لوگوں نے انہیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے اور مسلمان لڑکے سے شادی پر مبارکباد پیش کی۔
۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی غیر ملکی خواتین اپنا ملک چھوڑ کر پاکستانی نوجوانوں کی محبت میں مبتلا ہو کر یہاں آ چکی ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ جلال پور بھٹیاں میں پیش آیا تھا جہاں فیس بک کی دوستی پیار میں اور پھر زندگی بھر کے ساتھ میں بدل گئی۔ جہاں قیصر نامی نوجوان کی فیس بک پر کینیڈا کی ایک خاتون سے دوستی ہوئی ۔ پہلے بات ہوئی اور پھر یہی بات چیت محبت میں بدل گئی ۔ قیصر نے کینیڈین خاتون کو شادی کی دعوت دی جو اس نے قبول کر لی ۔صرف محبت کی خاطر کینیڈین خاتون نے ملک ،مذہب اور گھر سب کچھ چھوڑ دیا اور سات سمندر پار کر کے پاکستان آ گئی۔ اسلام قبول کیا اور ہمیشہ کے لیے قیصر کی ہو گئی۔دونوں شادی کے بعد خاصے خوش نظر آ رہے تھے جبکہ قیصر کے گھر والے گوری بہو کے آنے پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔اسی طرح میکسیکو کی 27 سالہ حسینہ کو سرگودھا کا دیہاتی نوجوان پسند آ گیا جسے پانے کے لیے وہ خود سرگودھا پہنچ گئی۔بتایا گیا ہے کہ 27 سالہ ماریہ فرنینڈو کی 2 سال قبل سرگودھا کے قصبہ معظم آباد کے نوجوان نوید سے دوستی ہوئی جو جلد ہی پیار میں بدل گئی۔ جیسے جیسے محبت پروان چڑھتی گئی تو دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ماریہ نے قانون کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے جو کہ 32 گھنٹے کے سفر کے بعد میکسیکو سے پاکستان پہنچی۔پاکستان پہنچنے کے بعد انہوں نے اسلام قبول کر لیا اور نوید سے باضابطہ نکاح کیا۔