کراچی(ویب ڈیسک) جمیعت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نجمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن کے بھائی انجنیئر ضیاء الرحمان کی تقرری کے معاملہ پر ایکشن لیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ضیاء الرحمان کو ڈی سی سینٹرل کے عہدے ہٹانے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد ضیاء الرحمان کی خدمات واپس خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کردی گئیں ہیں۔
یاد رہے کہجمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن کے بھائی انجنیئر ضیاء الرحمان کی تقرری کے معاملہ پر وفاق نے سندھ حکومت سے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی خدمات واپس لیتے ہوئے ضیاء الرحمان کو خیبر پختونخوا حکومت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 6 ماہ قبل جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی انجنیئر ضیا الرحمان کی خدمات حکومت سندھ کے حوالے کی تھیں اور گریڈ 19 کے آفیسر انجنیئر ضیاء الرحمن 6 ماہ سے سندھ میں او ایس ڈی تھے۔ سندھ حکومت نے مولانا فضل الرحمن کے بھائی کو عہدے سے ہٹا تے ہوئے ان کی خدمات واپس خیبرپختونخواہ کی حکومت کو سونپی گئی ہیں جس کا باقاعدہ سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔