Thursday May 15, 2025

جرمن سفارتخانے کے عملے کی ”دل دل پاکستان“ گاکرپاکستانیوں کوجشن آزادی کی مبارکباد

اسلام آباد(ویب ڈیسک )جرمن سفیر اور جرمن سفارتخانے کی جانب سے پاکستانیوں کو منفرد انداز میں “دل دل پاکستان ” کے نغمے کے ساتھ جشن آزادی کی مبارکباد۔۔ جرمن سفیر نے قائداعظم کی حالات زندگی سے متعلق کتاب پڑھ کر قائداعظم سے کیا سیکھا؟جرمن سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک نے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی اور ایک ویڈیو شئیر کی جس میں سفارتخانے کے عملے نے دل_دل_پاکستان گا کر پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جرمن

سفارتخانے کا عملہ جو پاکستانیوں ، جرمن شہریوں پر مشتمل ہے، ہاتھ میں قومی پرچم لیکر دل دل پاکستان گنگنا رہا ہے اور پاکستان کو جشن آزادی کی مبارکباد دے رہا ہے۔اپنے ایک اور ٹویٹ میں جرمن سفیر نے پاکستانیوں کو یوم آزادی پر مبارکباد دی اور لکھا کہ ہیپی برتھ ڈے ڈئیر پاکستان۔ اور اس مہمان نواز لوگوں ، حیرت انگیز مناظر ، مختلف ثقافتوں اور زبانوں پر مشتمل دلچسپ ملک کیلئے میری تمام نیک خواہشات! میری خواہش ہے کہ تمام پاکستانیوں کی صحت ، امن ، خوشحالی اور بہتری ہو۔ پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک۔اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں جرمن سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک نے کہا کہ جناح کی زندگی پر ایک خوبصورت کتاب پڑھی، جو کہ ان کی ذاتی اور سیاسی جدوجہد پر روشنی ڈالتی ہے۔ جناح کی ثابت قدمی اور قوت ارادیت سے ہمیشہ بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے!جرمن سفیر نے پاکستانیوں سے سوال کیا کہ آپ اس ہفتے کیا پڑھ رہے ہیں؟ کوئی کتاب جو آپ تجویز کرنا چاہیں؟